منگل‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان میں اس سال معاشی ترقی کی رفتار 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

datetime 17  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)نے ورلڈ اکنامک آوٹ لک اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کر دی۔ جس کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی کی رفتار 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ حکومت نے نئے بجٹ میں معاشی ترقی کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کیا ہے۔ گزشتہ مالی سال پاکستان میں معاشی شرح نمو 2 فیصد رہی۔ عالمی معیشت اس سال 3.3 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی۔ آئی ایم ایف کے مطابق عالمی سطح پر مہنگائی اور شرح سود بلند سطح پر رہنے کا امکان ہے۔ رپورپ میں عالمی سطح پر اجناس کی قیمتیں بڑھنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق پالیسی ریٹ میں سال کے دوسرے حصے میں کمی کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق عالمی معیشت کیلئے ایکسٹرنل، فسکل اور فنانشل خطرات موجود ہیں۔ آئی ایم ایف کے مطابق انرجی اور فوڈ پرائسز بتدریج کورونا سے پہلے والی سطح پر آجائیں گی۔ عالمی سطح پر عمومی مہنگائی بلند سطح پر رہے گی۔ آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق رواں سال بھارت 6.5 فیصد، چین کی جی ڈی پی گروتھ 4.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…