بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتارچڑھائو کے بعد تیزی،مارکیٹ کے مجموعی سرمائے میں 19ارب43کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

datetime 4  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران 655پوائنٹس کے اضافے سے 80,888 تک پہنچنے کے باوجود تینیکی کریکشن اور سرمایہ کاروں کی جانب سے بہتر منافع ملنے پر شیئرز کی فروخت سے انڈیکس تیزی سے گھٹ گیا اور ایک موقع پر مارکیٹ میں منفی رحجان کے ساتھ99پوائنٹس کا خسارہ بھی دیکھا گیاتاہم کاروبار کے اختتام پر بینکنگ اور مالیاتی اداروں کی سپورٹ پرمارکیٹ معمولی تیزی پر بند ہوئی البتہ تمام شعبوں میں مثبت سرگرمی دیکھی گئی۔

سرمایہ کاروں کی جانب سے بینکنگ،پاور،پیٹرولیم،ٹیلی کام،اور کمیونیکیشن سیکٹر میں نمایاں کاروباری سرگرمیاں دیکھی گئیں۔کاروبار مثبت زون میں بند ہونے کے باوجود گزشتہ روز بدھ کے مقابلے میں کاروباری سرگرمیاں 7.41فیصد کم رہیں۔مارکیٹ کے مجموعی سرمائے میں 19ارب43کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا اور مجموعی سرمایہ 106کھرب کی سطح کو عبور کرگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں 49.13پوائنٹس کے اضافے سے80282.80پوائنٹس پر بند ہوا۔کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس93.04پوائنٹس بڑھ کر50864.49پوائنٹس اور کے ایم آئی30انڈیکس351.70پوائنٹس کی تیزی سے128730.00پوائنٹس ہو گیا تاہم کے ایس ای30انڈیکس 7.58پوائنٹس کے خسارے سے25791.82پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ19ارب43کروڑ76لاکھ95ہزار164روپے بڑھ کر106 کھرب12 ارب66 کروڑ52لاکھ46ہزار546روپے تک پہنچ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو19ارب روپے مالیت کے49کروڑ67لاکھ82ہزار184حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ بدھ کو22ارب روپے مالیت کے 53کروڑ65لاکھ80ہزار866 شیئرزکا کاروبار ہوا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر446کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے188کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،194میں کمی اور 64کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے بینک آف پنجاب 2کروڑ92لاکھ ،پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی2کروڑ67لاکھ، پاک الیکٹرون 2کروڑ65لاکھ،،حیسکول پیٹرول2کروڑ60لاکھ، ایگری ٹیک لمٹیڈ1کروڑ90لاکھ، کے الیکٹرک1کروڑ59لاکھ اوراے کے ڈی سیکیو رٹیز1کروڑ48لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے یونی لیور پاکستان فوڈز اورفلپ مورس پاکستان کے بھا میں تیزی رہی جن کے دام96.14روپے اور54.43روپے بڑھ کر بالترتیب 18258.64روپے اور718.14روپے ہوگئے جبکہ قیمتوں میں نمایاں کمی نیسلے پاکستان اور پاکستان انجینئرنگ کمپنی کے بھا میں رہی جنکے دام 60.02روپے اور22.54روپے کی کمی سے بالترتیب7000.39روپے اور 650.00روپے رہ گئے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…