بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

نئی گندم مارکیٹ میں آگئی ،جس کے نتیجے میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 16روپے کی کمی

datetime 4  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)نئی گندم مارکیٹ میں آگئی ،جس کے نتیجے میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 16روپے کی کمی دیکھی جارہی ہے ۔ماہ رمضان المبارک میں گراں فروشوں کے ہاتھوں ستائے کراچی کے عوام کے لیے عید سے قبل اچھی خبر آ گئی ہے کہ شہر میں آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوگئی ہے اور آٹے کی فی کلو قیمت 16 روپے تک کم کر دی گئی ہے۔

کراچی میں گندم کی قیمت 5 روپے کم ہو کر 87 روپے فی کلو ہو گئی ہے جس کے بعد شہر قائد میں آٹے کے ریٹ کم ہو کر 106 روپے فی کلو ہو گئے ہیں اور جوڑیا بازار میں آٹے کے 50 کلو کی بوری کی قیمت 5300 روپے ہو گئی ہے۔تاہم آٹا سستا ہونے کے باوجود کمشنر کراچی کی جانب سے نظر ثانی شدہ ریٹ لسٹ تاحال جاری نہیں کی گئی ہے اور ان کی جانب سے رمضان سرکاری فہرست میں آٹے کے نرخ تاحال فی کلو 123 روپے مقرر ہیں۔شہر میں فائن آٹا اور میدے کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے اور سرکاری فہرست سے کم قیمت پر 126 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

شہر میں آٹے، میدہ اور فائن آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی کے باوجود بیکری اور نان بائیوں نے قیمتوں میں کمی نہیں کی ہے۔ بیکری پر درمیانی ڈبل روٹی 130 روپے اور ہوٹلوں پر روٹی 25 سے 30 میں فروخت کی جا رہی ہے۔چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرئوف ابراہیم نے کہا کہ ہمارے ملک کی گندم کی فصل بھی آ گئی ہے جس کے بعد آنے والے دنوں میں گندم کی قیمت مزید کم ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت آٹے کی قیمت کم ہونے کا فائدہ عوام تک پہنچائے اور کمشنر کراچی فوری طور پر روٹی اور بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کروائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…