بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

ہنڈائی نے پاکستان میں پہلی لگژری الیکٹرک گاڑی آئی او این آئی کیو 5 متعارف کرا دی

datetime 4  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ہنڈائی پاکستان نے پاکستان میں پہلی لگژری الیکٹرک گاڑی آئی او این آئی کیو 5 کی رونمائی تقریب لاہور میں کی۔سوشل میڈیا پر کمپنی نے اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ ہنڈائی آئی او این آئی کیو 5 کی قیمت 2 کروڑ 25 لاکھ روپے ہے، یہ پریمیم سیگمنٹ کی ای وی ہے۔جدید خصوصیات کے ساتھ یہ لگژری گاڑی دیگر گاڑیوں میں نمایاں ہے، اس پانچ نشستوں والی ای وی میں ایک مستقل مقناطیسی سنکرونس موٹر اور لیتھیم آئن بیٹری ہے جس کی گنجائش 72.6 کلو واٹ اور آٹ پٹ 253 کلو واٹ ہے۔

الیکٹرک موٹر کی زیادہ سے زیادہ طاقت 225 کلوواٹ (301.6 ایچ پی)، 605 این ایم ٹارک ہے جبکہ آل الیکٹرک رینج 430 کلومیٹر / چارج تک ہے۔ یہ گاڑی سنگل اسپیڈ ریڈیکشن کالم ٹائپ شفٹ بائی وائر ٹرانسمیشن کے ساتھ آتی ہے۔پاکستان کی پہلی لگژری الیکٹرک گاڑی 4635 ملی میٹر لمبی، 1890 ملی میٹر چوڑی اور 1605 ملی میٹر اونچی ہے، جس کا ویل بیس 3000 ملی میٹر اور گرانڈ کلیئرنس 170 ملی میٹر ہے۔یہ الیکٹرک گاڑی اٹلس وائٹ، حبشہ بلیک، ایکوٹرونک گرے، لوسیڈ بلیو پرل، ڈیجیٹل ٹیل گرین پرل اور گریویٹی گولڈ میٹ کلر میں دستیاب ہے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…