بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بلند شرح سود اسٹاک مارکیٹ کیلئے خطرہ قرار

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر بلندی کی جانب گامزن ہے اور گزشتہ چند سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا اسٹاک مارکیٹ تیزی کے اس تسلسل کو قائم رکھ پائے گی۔اس وقت مختلف تخمینوں کے مطابق اسٹاک ایکسچینج کا پرائس ٹو ارن ریشو 3.7-8x ہے، جو منافع کو ظاہر کرتا ہے، پاکستان کے ڈیفالٹ نہ ہونے کا یقین ہونا اسٹاک مارکیٹ میں حالیہ تیزی کی بڑی اور بنیادی وجہ ہے۔

پاکستان آئی ایم ایف پروگرام میں ہے، اور اس کے پاس اسٹرکچرل اصلاحات، تیل کی قیمتوں میں اعتدال، درآمدات اور ڈیویڈنڈ کی بتدریج بحالی اور سخت مالیاتی پالیسی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے، لیکن بلند شرح سود اسٹاک مارکیٹ سے سرمایہ کاروں کو نکال سکتی ہے۔21 فیصد شرح سود کے ہوتے ہوئے سرمایہ کار اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ لگانے سے کترائیں گے اور ان کو اسٹاک مارکیٹ کی جانب راغب کرنے کیلیے خطرات سے پاک 21 فیصد سے زیادہ منافع آفر کرنے کی ضرورت ہوگی۔ایسے سرمایہ کار جو پہلے نقصان اٹھا چکے ہیں، وہ اسٹاک مارکیٹ کے مستحکم ہونے کا انتظار کریں گے، مستقبل قریب میں شرح سود میں کمی، آئی ایم ایف پروگرام کا تسلسل اور غیر متنازعہ انتخابات اسٹاک مارکیٹ کو مزید تیزی کی طرف لے جاسکتے ہیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…