اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

datetime 16  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیڑول کی فی لیٹر قیمت 9روپے کمی کے بعد 253روپے ہو گئی ہے۔وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہا کہ رات 12بجے کے بعد 16جولائی سے 31جولائی تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل ہونا ہے اور اس حوالے سے بین الاقوامی مارکیٹ میں پچھلے 15دنوں میں جو سرگرمیاں ہوئی ہیں اس کے تحت ایک ایٹم میں کچھ کمی ہوئی ہے لیکن دوسرے ایٹم میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کے روپیہ میں بہتری آنے سے قیمتوں میں بھی بہتری آئی ہے، چونکہ ہم نے یکم جولائی کو آئی ایم ایف سے طے شدہ پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کا ایک حصہ پاس کیا تھا اور رات سے قیمتوں کا جونفاذ ہوگا اس میں پیٹرولیم لیوی میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔اسحق ڈار نے کہاکہ حکومت کا فیصلہ ہے اور وزیراعظم شہباز شریف چاہتے ہیں کہ جتنا ہم ریلیف دے سکتے ہیں دیں اور آئی ایم ایف کے حوالے سے پیٹرولیم لیوی میں کوئی تبدیلی نہیں کر رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں رات سے 7روپے فی لیٹر کمی کی گئی اور اس کی موجودہ قیمت 260روپے 50روپے فی لیٹر سے 7روپے کی کمی کے ساتھ 253روپے 50پیسے ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول اس وقت 262روپے فی لیٹر ہے، اس میں 9روپے فی لیٹر کمی کرکے اس کو 253روپے فی لیٹر کیا گیا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ رات 12بجے کے بعد پیٹرول کی قیمت 9روپے کی کمی کے ساتھ 253روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 7روپے کی کمی کے ساتھ 253روپے 50پیسے ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ یکم جولائی کو وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ردوبدل نہیں کیا تھا تاہم ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے سات روپے کا اضافہ کیا تھا۔وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ چند روز کے دوران ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے تین ڈالر کا اضافہ اوگرا نے رپورٹ کیا ہے، اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں بھی رجحان اوپر کا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…