اسلام آباد: گذشتہ سال قتل ہونے والےسینئر صحافی ارشد شریف کی صاحبزادی علیزہ ارشد نے بھی والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے صحافت کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ ارشد شریف کی بیٹی کو صحافت کو بطور پیشہ منتخب کرنے کے فیصلے کو خوب سراہا جا رہا ہے۔سینئر صحافیوں اور سیاستدانوں سمیت سوشل میڈیا پر بھی علیزہ ارشد کو سراہا جا رہا ہے۔صارفین نے علیزہ ارشد کو دعا دی کہ وہ اس شعبے میں خوب محنت کرکے اپنے والد کا نام روشن کریں۔