لاہور( این این آئی)موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے جبکہ دوسری جانب موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 20سے40 فیصد تک کمی ہوگئی ہے۔چیئرمین ایسوسی ایشن آف پاکستان موٹر سائیکل اسمبلرز صابر شیخ کے مطابق
قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے چینی ساختہ موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 40 فیصد تک کمی آئی ہے جبکہ ہونڈا، ہاماہا اور سوزوکی موٹر سائیکلوں کی فروخت بھی 20 فیصد تک کم ہوگئی ہے۔ علاوہ ازیں چینی ساختہ موٹر سائیکلو ں میں یونیک نے بھی تمام موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کردیا جس کا اطلاق 5 اگست سے ہوگا۔ اسی طرح این جے آٹو انڈسٹریز نے بھی 70 سی سی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں 5 ہزار روپے، 125 سی سی کی قیمت میں 7 ہزار روپے، 110 سی سی کی قیمت میں 10 ہزار روپے، 150 سی سی کی قیمت میں 15 ہزار روپے، لیو 200 سی سی اور سلطان 250 سی سی کی قیمت میں 20 ہزار روپے کا اضافہ کردیا، این جے آٹوز کی نئی قیمتوں کا اطلاق بھی 5 اگست سے ہوگا۔