کراچی(این این آئی)ملک میں بجلی کے شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے ۔ اسٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈکی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق
مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ملک میں بجلی کے شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 812.8 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.77 فیصدزیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں بجلی کے شعبے میں 761.2 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔ اپریل 2021 میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 75 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا۔ ایندھن سے بجلی پیداکرنے کے شعبے میں جاری مالی سال کے دوران 159.9 ملین ڈالرسرمایہ کاری ہوئی۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اس شعبے میں 92.1 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی تھی۔پانی سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں میں جاری مالی سال کے دوران 178.1 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی۔