جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

برائلر گوشت کی اونچی اڑان جاری فی کلوقیمت 500 روپے سے بھی اوپر پہنچ گئی

datetime 12  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)حکومت اور انتظامیہ نے برائلر گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے آگے بند باندھنے کی بجائے آنکھیں بند کر لیںجس سے اس کی اونچی اڑان جاری ہے ۔ گزشتہ روز پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید 7روپے اضافے سے429روپے،زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے اضافے سے296روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت136روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔دوسری جانب اوپن

مارکیٹ میں مختلف مقامات پر برائلر گوشت 500سے520روپے فی کلو تک فروخت کیا گیا ۔دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور کی اوپن مارکیٹوں میں پرچون سطح پر مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا ،گرا ں فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دعوے حقیقت کا روپ دھارنے کی بجائے بیانات تک محدود رہنے کی وجہ سے دکاندار سرکاری نرخنامے کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے نظر آئے ، دکانداروں نے عوام کی جانب سے عید الفطر کے تناظر میں خریدار ی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے من مانے نرخ وصول کئے ۔پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی اول175کی بجائے270،سیب کالا کولو پہاڑی دوم120کی بجائے190سے200،سیب ایرانی145کی بجائے190،سیب سفید اول100کی بجائے 150،کیلا درجہ اول180کی بجائے250،کیلا دجن دوم110کی بجائے 190،اسٹابری اول105کی بجائے130،اسٹابری دوم62کی بجائے80،آڑو اول140کی بجائے240،آڑو دوم75کی بجائے150،خوبانی پیلی115کی بجائے180،امرود اول125کی بجائے160،امرود دوم83کی

بجائے100،کھجور اصیل اول130،کھجور ایرانی اول225کی بجائے240،خربوزہ80کی بجائے90،کینو درجن اول81کی بجائے160،آم سہارنی125کی بجائے160سے170،آم سندھڑی175کی بجائے240سے250،لوکاٹ120 کی بجائے130،گرما115،انار قندھاری420کی بجائے480سے 490،تربوز20جبکہ فالسہ135کی بجائے180روپے فی کلو تک

فروخت کیا گیا۔سرکاری نرخنامے میں ایک کلو آلو نیا درجہ اول کی قیمت 45روپے فی کلو مقرر کی گئی تاہم دکانداروں نے 60روپے فروخت تک کئے،آلو نیا درجہ دوم39کی بجائے 50،پیاز درجہ اول23کی بجائے30،پیاز درجہ دوم15کی بجائے20،ٹماٹر درجہ اول25کی بجائے30،ٹماٹر درجہ دوم21،لہسن دیسی115کی بجائے145،لہسن چائنہ160کی

بجائے200سے220،لہسن ہرنائی130کی بجائے160،ادرک تھائی لینڈ310کی بجائے400،ادرک چائنہ305کی بجائے380سے390،کھیرا دیسی42کی بجائے60،کھیرا فارمی27کی بجائے30،کریلے42کی بجائے50،پالک فارمی19کی بجائے25،میتھی62کی بجائے70،بینگن32کی بجائے40،بند گوبھی32کی بجائے 40سے 45،پھول

گوبھی47کی بجائے 75،شملہ مرچ52کی بجائے65،سبز مرچ اول57کی بجائے70روپے، گھیا کدو27کی بجائے 35،گھیا توری44کی بجائے 55،لیموں دیسی320کی بجائے350،لیموں چائنہ220،بھنڈی83کی بجائے100،شلجم52کی بجائے65،اروی140کی بجائے200،مٹر93کی بجائے110،مونگرے135کی بجائے150،گاجر چائنہ32کی بجائے45جبکہ حلوہ کدو 17کی بجائے20روپے فی کلو فروخت کیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…