منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

ہنڈا نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا

datetime 4  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )مہنگائی کے سونامی میں غوطہ زن عوام کیلئے ایک اور بری خبر، اٹلس ہنڈا نے موٹر بائیکس کی قیمت1600 سے 3000 تک بڑھادیں۔عوامی سواری موٹرسائیکل بھی عوام کی پہنچ سے دور ہونے

لگی ہے، اٹلس ہنڈا نے مختلف ماڈلز کی قیمت میں 3 ہزار روپے تک اضافہ کر دیا، نوجوانوں کی پسندیدہ ہنڈا سی 125 کی قیمت 3000 روپے اضافے سے 1 لاکھ 39 ہزار500 روپے کی ہوگئی۔ذرائع کے مطابق سی ڈی 70 سی سی موٹر سائیکل 1600 روپے بڑھ کر 84 ہزار500 روپے کی ہوگئی، ی ڈی100 سی سی 3000 بڑھا کر 1 لاکھ17 ہزار500 روپے کی کردی گئی، ہنڈا کمپنی کی جانب سے موٹرسائیکلوں کی نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا گیا۔شہری عوامی سواری کی قیمتیں بڑھنے پر پریشان ہیں،قیمتوں میں اضافے پر ڈیلرز بھی سر پکڑ کے بیٹھ گئے ہیں جو کورونا وبا کے باعث کاروبار نہ ہونے سے پہلے ہی پریشان ہیں۔یاد رہے کہ ماہ جنوری میں ہنڈا نے عوامی سواری موٹرسائیکل کی قیمتوں میں دو بار اضافہ کیا تھا، سی ڈی 70 کی قیمت میں 2400 روپے، ہنڈا 125 کی قیمت میں تین ہزار، ہنڈا 125 سیلف سٹارٹ کی قیمت میں 3400 روپیاضافہ کیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…