اتوار‬‮ ، 22 مارچ‬‮ 2026 

انٹر بینک میں ایک بار پھر ڈالر سستا ہو گیا ‎

datetime 3  مئی‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی) انٹر بینک میں پیر کوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جب کہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید153.35روپے اور قیمت

فروخت153.45روپے مستحکم رہی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید153.50روپے برقرار رہی اور قیمت فروخت153.90روپے سے گھٹ کر 153.80روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید184.75روپے سے گھٹ کر184روپے اور قیمت فروخت 186.75روپے سے گھٹ کر186روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈکی قیمت خرید212.50روپے سے گھٹ کر211.50روپے اور قیمت فروخت214.50روپے سے گھٹ کر 213.50روپے ہوگئی۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی جاری رہا اورپیر کو سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کو ترجیع دینے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس مزید186.15پوائنٹس کی کمی سے44076.20پوائنٹس کی سطح پر آ گیا جب کہ 66.11فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو21ارب16کروڑ97لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 18.82فی صدزائد رہا۔ گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں محدود پیمانے پر حصص خریداری کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 44325پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا لیکن تھوڑی دیر بعد ہی گزشتہ ہفتے کے دوران جاری رہنے والی مندی کا رجحان پھر لوٹ آیا اور کرونا وائرس کے پھیلاوٗ کو روکنے کے لئے حکومتی اقدامات سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہونے کے خدشات کے پیش نظر سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباوٗ

بڑھنے کے سبب مندی چھاگئی جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس44ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 43632پوائنٹس کی نچلی سطح پرآگیابعد میں ریکوری آنے سے44ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی لیکن مندی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس186.15پوائنٹس کی کمی سے44076.20پوائنٹس سطح پربند ہوا

جب کہ کے ایس ای30انڈیکس73.37پوائنٹس کی کمی سے18027.27پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 82.34پوائنٹس کی کمی سے 29935.64پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طورپر360کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 111کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 238میں کمی اور11میں استحکام رہا۔مندی کے باعث مارکیٹ کی

سرمایہ کاری مالیت77کھرب18ارب73کروڑ71لاکھ روپے سے گھٹ کر76کھرب97ارب56کروڑ74لاکھ روپے ہوگئی۔گزشتہ روز نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے یونی لیور فوڈز1ہزارروپے کے اضافے سے15ہزارروپے اوروائتھ پاک71.25روپے کے اضافے سے 1021.25روپے ہوگئی جب کہ رفحان میظ369.97روپے کی کمی سے9455.03روپے اورباٹا پاک130روپے کی کمی سے1670روپے ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…