بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

مارکیٹیں اور بازار9 دن مکمل بند رکھنے کا فیصلہ، حکم نامہ جاری

datetime 1  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) محکمہ داخلہ خیبر پختونخواہ نے حکم نامے میں کہا ہے کہ صوبے بھرکی مارکیٹیں اور بازار 8 سے 16 مئی تک بند رہیں گی ، تاہم پابندی کا اطلاق میڈیکل اسٹورز، تندور، دودھ،دہی، گوشت، چکن شاپس ، کریانہ اسٹورز اور پٹرول پمپس پرنہیں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر رمضان کے آخری ایام اور عید کیلئے محکمہ داخلہ کے پی نے حکم نامہ جاری کردیا ، جس میں کہا گیا کہ صوبے بھرکی مارکیٹیں اور بازار 8 سے 16 مئی تک بند رہیں گی تاہم پابندی کااطلاق میڈیکل اسٹورز،تندور،کریانہ

اسٹورز پرنہیں ہوگا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ دودھ،دہی، گوشت، چکن شاپس،ٹائر پنکچر،بیکری پرپابندی نہیں ہوگی جبکہ پابندی کا اطلاق پٹرول پمپس،یوٹیلٹی سروسز، ہوٹل ریسٹورنٹ کی ٹیک اووے پر نہیں ہوگا۔حکم نامے میں کہا کہ صوبے بھر میں چاند رات بازار مکمل طور پر بند ہوں گے جبکہ سیاحتی مقامات8سے16مئی تک مکمل بند رہیں گے ، اس دوران سیاحتی مقامات میں واقع ہوٹل، پارکس،ٹورسٹ ریزورٹ بھی بند ہوں گے۔ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اعلامیے میں کہا گیا کہ صوبے میں 8 سے 16 مئی تک پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…