بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

اپریل میں مہنگائی کی شرح بڑھ گئی ادارہ شماریات نے اعدادوشمار جاری کردیئے

datetime 1  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اپریل میں مہنگائی کی شرح میں 1.03فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے جس کے مطابق سالانہ بنیاد پر اپریل 2020ء کے مقابلے میں اپریل 2021 ء میں مہنگائی کی شرح 11.01 فیصد تک پہنچ گئی ۔

رواں مالی سال کے جولائی اپریل عرصہ میں مہنگائی کی شرح 8.62 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں ٹماٹر 67.70 فیصد ، سبزیاں 29.55، پھل 22.3 فیصد ، آلو 15.81فیصد مہنگے ہوئے، ایک ماہ میں مرغی 7.31 فیصد، خوردنی تیل 3اور مصالحہ جات 1.54فیصد مہنگے ہوئے ، ایک ماہ میں گندم 9.14فیصد، پیاز 8.33، آٹا 1.94 ، چینی 1.83 اور دال مونگ 1.59فیصد سستی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں ایل پی جی 3.80فیصد ، بجلی کے نرخ 1.89، موٹر فیول 1.52فیصد سستا ہوا، ایک ماہ میں ملبوسات کی تیاری میں 4.5 فیصد، گھریلو استعمال کی اشیائ میں 1.8 فیصد ، مکان کا کرایہ 1.6 فیصد اور تعمیراتی کام 1.4 فیصد مہنگا ہو گیا ،ایک سال میں چکن 93.14 فیصد، ٹماٹر 81.49، انڈے 42.41 فیصد مہنگے ہوئے ،ایک سال میں مصالحہ جات 31.62فیصد ، گندم 27 اور ویجی ٹیبل گھی 21فیصد مہنگا ہوا ، ایک سال میں دودھ 20.37 فیصد، چینی 18 فیصد اور آٹا 17فیصد مہنگا ہوا ، ایک سال میں پیاز 40فیصد ، دال مونگ 16، دال مسور10اور دال چنا 7فیصد سستی ہوئی ،ایک سال میں بجلی کے نرخ 29فیصد، پارچہ جات ، ملبوسات 20سے 10فیصد مہنگے ہوئے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…