بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

گندم کی بڑی کھیپ پکڑی گئی ہزاروں من گندم برآمد کرلی گئی 

datetime 23  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوانہ (این این آئی) فیصل آباد میں گودام پر چھاپہ، ذخیرہ کی گئی چینی کی 580 بوریاں برآمدکرلی گئیں۔ تفصیلات  کے مطابق  فیصل آباد میں گودام پر چھاپہ مار کر ذخیرہ کی گئی 580 چینی کی بوریاں برآمد کر لی گئیں۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے چک 33 ج ب میں چینی ذخیرہ کرنے کی اطلاع پر  ایک گودام پر چھاپہ مار کر مہنگے

داموں فروخت کرنے کے لیے چھپائی گئی چینی کی 580 بوریاں برآمد کر لیں۔اسسٹنٹ کمشنر عمر مقبول کا کہنا ہے کہ برآمد کی گئی چینی سرکاری نرخوں پر فروخت کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی کا کہنا ہے کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور ضلع میں تین روز میں ذخیرہ کی گئی چینی کی 50 کلوگرام وزنی 1887 بوریاں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 6 گودام اور دکانیں سیل کر کے 3 ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مقدمات درج اور 3 کو گرفتار  بھی کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب سپیشل برانچ کی نشاندہی پر گندم کی بڑی کھیپ پکڑی گئی ہزاروں من گندم برآمد کرلی گئی ۔ضلع بھر کے مختلف گوداموں میں 54800 تھیلے گندم ذخیرہ کیے گئے تھیتھیلوں میں 68500 من گندم بھر کر 13 گوداموں میں رکھی گئی تھی جو سیل کردی گئی۔ گودام مالکان کے خلاف مقدمات درج کرکے گندم سرکار تحویل میں لے لی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کہا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…