بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

شوگر ڈیلرز بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آ گئے، چینی مہنگی اورمارکیٹ سے آٹا بھی غائب

datetime 30  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) شوگر ڈیلرز بھی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ریڈار پر آ گئے ہیں۔ ایف بی آر نے ان کیخلاف چھان بین شروع کر دی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق چینی اور آٹے کا حصول لاہوریوں کے لیے مشکل ہو چکا ہے۔ بابر سنٹر 9ویں روز بھی بند رہنے سے چینی کی ٹریڈنگ شروع نہیں ہو سکی۔

چینی کی سپلائی معطل ہونے سے بلیک مارکیٹنگ جاری ہے جس پر ایف آئی اے کے بعد ایف بی آر نے بھی 37 شوگر ڈیلرز کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ایف بی آر نے رجسٹرڈ شوگر ڈیلرز کے بینک اکاونٹس اور اثاثہ جات کی بھی سکروٹنی شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے اربوں روپے کمانے والے غیر رجسٹرڈ شوگر ڈیلرز کو ازخود رجسٹرڈ کر لیا ہے۔دوسری جانب ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 110روپے تک جا پہنچی ہے۔ اسی طرح آٹے کا 20 کلو کا تھیلا بھی مارکیٹ سے غائب ہو گیا ہے۔آٹے اور چینی کی عدم دستیابی سے دکاندار اور صارف دونوں ہی پریشان ہیں۔ کہتے ہیں کہ رمضان المبارک سے قبل آٹا چینی غائب ہو گیا، صورتحال اچھی نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق شہر کی مارکیٹ میں چینی کا شارٹ فال 2 لاکھ 16 ہزار تھیلوں تک پہنچ گیا ہے۔ تمام صورتحال میں سپلائی کی بحالی کے لیے حکومت کا کوئی مربوط نظام سامنے نہیں آ سکا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ریڈار پر آ گئے ہیں۔ ایف بی آر نے ان کیخلاف چھان بین شروع کر دی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق چینی اور آٹے کا حصول لاہوریوں کے لیے مشکل ہو چکا ہے۔ بابر سنٹر 9ویں روز بھی بند رہنے سے چینی کی ٹریڈنگ شروع نہیں ہو سکی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…