بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

اٹلس ہونڈا نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں رواں سال تیسری بار اضافہ کردیا

datetime 30  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہریوں کیلئے کم قیمت سواری موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی ہنڈا نے اپنے موٹر سائیکلز کی قیمت میں 1 ہزار روپے سے 1600 روپے تک کا اضافہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اٹلس ہنڈا لمیٹڈ کمپنی اپنے موٹرسائیکلزکی قیمتوں میں 1ہزار روپے

سے1600روپے تا اضافہ کردیاہے۔حالانکہ گزشتہ 7 ماہ سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی جارہی ہے اور درآمدی لاگت بھی کم آرہی ہے۔موٹر سائیکل ڈیلرزکے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔ڈیلرزنے بتایاکہ ہنڈا نے کوئی وجہ بتائے بغیر موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ سی ڈی 70 کی قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ کیا گیاہے، جس کے بعدہنڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت 82 ہزار 900 روپے مقرر کردی گئی جبکہ سی جی 125 کی قیمت میں 1600روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمت 1 لاکھ 36 ہزار 500 روپے مقرر کردی گئی۔واضح رہے کہ رواں برس ہنڈا نے 8 ماہ میں 8 لاکھ 36 ہزار 46 موٹر سائیکلز فروخت کیں جبکہ گزشتہ برس 7 لاکھ 194 یونٹس بیچے تھے۔ گزشتہ برس اگست سے لے کر اب تک 70 سی سی موٹر سائیکل کی قیمت میں 8 سے 9ہزار روپے اضافہ نوٹ کیا گیاہے۔اسی عرصے کے دوران 150-125 سی سی موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں 50 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا۔ کار کی قیمتوں میں اضافے کی شرح 2 سے 7 فیصد نوٹ کی گئی ہے۔ سوزوکی ویگن آر کی قیمت 16 لاکھ 40ہزار تک پہنچ گئی۔قبل ازیں سوزوکی ویگن آر 16 لاکھ 5 ہزار روپے میں فروخت ہورہی تھی جبکہ کلٹس کی قیمت 17 لاکھ 45 ہزار سے بڑھا کر 17 لاکھ 80 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ درآمدی قیمت میں کمی کے باوجود اسمبلر کمپنیاں قیمتوں میں اضافہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…