جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رمضان المبارک کی آمد سے قبل اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 10 سے 120 روپے تک کا اضافہ

datetime 29  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) شہر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، یوٹیلیٹی سٹورزشہریوں کیلئے افادیت کی بجائے زحمت بننے لگے، بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 10 سے 120 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق

شہر بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا گیا۔ باتھ سوپ 7 روپے مہنگا، شیمپو 10 سے 20، کولڈ ڈرنکس 5 روپے سے 10 روپے تک فی ٹن پیک مہنگی ہوئی ہیں۔ اسی طرح ٹی وائیٹنرز 21 روپے سے 32 روپے فی پیک مہنگا ہوا ہے۔اسی طرح خشک دودھ، بچوں کے دودھ 50 روپے سے 100، اسٹیشنری آئیٹم 2 روپے سے 11 روپے تک مہنگی ہوئیں ہیں جبکہ کوکنگ آئل 27 روپے لیٹر تک مہنگا ہگیا ہے۔ ۔ایک ماہ میں سوئیوں کا پیکٹ 8 روپے، ٹوتھ پیسٹ کی قیمت میں 15 روپے، 250 ملی لیٹر کے ہینڈ واش کی قیمت میں 15، کلینر 29  روپے اور جوتوں کی پالش میں 10 روپے تک اضافہ ہوگیا ہے۔متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ حکومت رمضان المبارک میں ریلیف کی بجائے قیمتیں بڑھا کر تکالیف بڑھا رہی ہے، اسے فوری واپس لیا جائے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…