بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

یوٹیلیٹی سٹورز میں آٹا‘ چینی اور گھی نایاب‘ عوام بازار سے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور

datetime 29  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ(این این آئی)ملک بھر سمیت کوھاٹ کے متعدد یوٹیلیٹی سٹورز میں آٹا‘ چینی اور گھی نایاب ہوگیا‘ عوام بازار سے مہنگے داموں خریدنے پر مجبوہیںر‘ اس حوالے سے عوامی اور سماجی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر ان اشیائے ضروریہ کی وافر مقدار میں

فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اپنے مشترکہ اخباری بیان میں ان حلقوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے حکومت نے 6 ارب 37 کروڑ روپے کا رمضان پیکیج دینے کا اعلان کیا ہے اس پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 68 روپے‘ گھی 200 روپے کلو‘ 20 کلو آٹے کا تھیلہ 800 روپے میں فراہم ہو گا جبکہ چائے پر 50 روپے اور دودھ پر 20 روپے سبسڈی کے علاوہ پندرہ اشیائے ضرورت پر 30 تا 50 فیصد سبسڈی دینے کا اعلان کیا گیا ہے مگر اکثر یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی گھی اور آٹا غائب ہو گیا ہے اور شہریوں کو بازار سے مہنگے داموں خریدنا پڑ رہا ہے ان حلقوں نے اس امر پر تعجب کا اظہار کیا کہ متعدد یوٹیلیٹی سٹورز نے اپنا ایک طریقہ ایجاد کر رکھا ہے کہ پانچ کلو چینی یا آٹا کی بوری یا گھی کا ڈبہ لینے پر شیمپو‘ صابن وغیرہ زبردستی فروخت کیا جاتا ہے جو ان اضافی چیزوں کی خرید سے انکار کرے اسے مطلوبہ اشیائے ضرورت نہیں دی جاتی ان حلقوں نے کہا کہ اس امر کے بھی شواہد ملے ہیں کہ یوٹیلیٹی سٹورز کا سبسڈائزڈ آٹا‘ چینی اور گھی دکانداروں کو بھی فراہم کیا جاتا ہے جو اسے مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں ان حلقوں نے ذمہ دار حکام سے ان شکایات کا خصوصی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…