پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

datetime 28  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آن لائن) متحدہ امارات میں ماہِ اپریل کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔اماراتی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایندھن کی قیمتوں کا تعین کرنے والی کمیٹی نے ماہ اپریل 2021 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا۔ جس کا اطلاق یکم اپریل سے

30 تاریخ تک ہوگا۔متحدہ عرب امارات میں رواں سال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اب تک کوئی اضافہ نہیں ہوا تھا البتہ عالمی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ماہِ اپریل کے لیے قیمتوں میں مجموعی طور پر 20 فیصد اضافہ کیا گیا۔کمیٹی نے اعلان کہا کہ سپر 98 پیٹرول کی 1.91 لیٹر قیمت میں 2.29 درہم اضافہ کیا گیا، اسی طرح اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت میں 2.17 درہم اضافہ کیا گیا۔اسی طرح ای پلس فیول کی قیمتوں میں 2.10 درہم اضافہ کیا گیا۔ کمیٹی نے ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 2.22 درہم اضافہ کیا۔واضح رہے کہ امارات میں پٹرول اور ڈیزل کے نرخ وزارت توانائی و صنعت ماہانہ بنیاد پر طے کرتی ہے۔ کمیٹی عالمی منڈی کے نرخوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی قیتموں کا تعین کرتی  اور تقسیم کار کمپنیوں کی سروس لاگت بڑھا دیتی ہے۔وزارت توانائی ہر ماہ کے آخر میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرتی ہے اور یہ قیمتیں ایک ماہ کے لیے تمام شہروں میں یکساں طور پر لاگو ہوتی ہیں۔



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…