بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد انتظامیہ اور ہوٹل ایسوسی ایشن کے مابین مذاکرات کامیاب، بڑی اجازت دے دی گئی

datetime 27  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن ) اسلام آباد انتظامیہ اور ہوٹل ایسوسی ایشن کے مابین مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کے ہوٹلز آؤٹ ڈور کیٹرنگ اور کروناایس او پیز کے ساتھ ہفتہ اور اتوار کے روز کھولنے کی اجازت دیدی ہے۔ہفتہ کے روز ہوٹل ایسوسی ایشن اسلام آباد کے زیر اہتمام وفاقی

دارالحکومت میں ہوٹلز کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں ریسٹورنٹ مالکان، ملازمین اور خواتین ملازمین کی بڑی تعداد موجودتھی اس موقع پرمظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں جن پر نعرے درج ہیں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ حکومت جمعے اور ہفتے کو ہوٹل کھولنے کی اجازت دے اورہوٹل بند کر کے معاشی قتل عام بند کیا جائے انہوں نے کہاکہ حکومت ایس او پیز ہے تحت کاروبار جاری رکھنے کی اجازت دے ہم اپنے مطالبات کی منظوری تک آخری حد تک جائیں گے احتجاج کے موقع پر مظاہرین نے ڈی چوک کی سمت جانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جس پر مظاہرین نے ایوب چوک پہنچ کر دھرنا دے دیا اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ ہمارا احتجاج پر امن ہے ہم پر امن لوگ ہیں ہمیں احتجاج کا حق ہے ہمارے ساتھ پہلے ہی نا انصافی ہو رہی ہے ہمارے ملازمین بے روزگار ہو رہے ہیں ، گھروں میں فاقوں کی نوبت آ چکی ہے بعد ازاں احتجاجی مظاہرین نیشنل پریس کلب سے ہوتے ہوئے میریٹ چوک پہنچے جہاں پر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات اور مطالبات تسلیم ک? جانے کے بعد ہوٹل ایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کردیا ہے مذاکرات کے بعد اسلام آباد کی انتظامیہ نے تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس آؤٹ ڈور کیٹرنگ اور کروناایس او پیز پر عمل درآمد کے ساتھ ہفتہ اور اتوار کے روز کھولنے کی اجازت دیدی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…