ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

سارے نوٹس دھرے کے دھرے رہ گئے، رمضان کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کا طوفان آگیا،22 اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ

datetime 27  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن) رمضان المبارک سے قبل ہی ایک مرتبہ پھرمہنگائی کا طوفان،چینی 110روپے فی کلو، آٹا 70روپے، برائلر مرغی کا گوشت 460روپے فی کلو، کھانے والے آئل اور گھی کی قیمتوں اضافہ،گوشت اور انڈوں سمیت 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ،ضلعی انتظامیہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور

پر ناکام،مہنگائی سے عوام پریشان آن لائن کے مطابق رمضان المبارک سے قبل ہی ایک مرتبہ پھرمہنگائی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،آٹے کا بحران پیداکیا جارہاہے، مارکیٹ اور بازاروں گندم کی قیمت فی من 2350روپے ہوگئی ہے اورچکی کا آٹا 70سے 80روپے فی کلوہوگیا جبکہ چکی مالکان کو سرکاری کوئٹہ کم کرکے فلورملز کو دیا جارہاہے جس کی وجہ سے آٹے کابحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے، چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے اور 100سے 110روپے فی کلو ہوگئی ہے اس طرح انڈوں سمیت بیکری کی اشیاء میں بھی 10سے 20فیصد اضافہ کردیاگیاہے،برائلر مرغی کاگوشت 900گرام 370روپے جبکہ پیپلزکالونی کے علاقہ میں 460روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے، آئل،گھی، دودھ،دہی، بکرے اور گائے کاگوشت،دالیں،صابن،دیگرگھریلو اشیاء اور آئل اور گھی کی قیمتوں میں مختلف کمپنیوں نے 20سے 60روپے فی کلو اضافہ کردیا علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ نے عام مارکیٹ میں چینی کی فی کلو گرام قیمت 88 روپے مقرر کردی ہے۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی طرف سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ مگر مارکیٹوں اور بازار وں میں منافع اپنے ہی ریٹ پر چینی فروخت کر رہے ہیں اورمنافع خور اور ذخیرہ اندوز مافیا کے سامنے ضلعی انتظامیہ مکمل طور بے بس ہوگئی ہے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…