جولائی تا جنوری ملک کا مالی خسارہ 2.9فیصد رہا، سرمایہ کاری میں بڑی کمی

27  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) رواں مالی سال جولائی تا جنوری کے سات ماہ میں پاکستان کا مالی خسارہ جی ڈی پی کا 2.9فیصد رہا جو 1309ارب روپے ہے گزشتہ برس کے اس عرصے کے مقابلے میں کم ہےٗروزنامہ جنگ میں تنویر ہاشمی کی خبر کے مطابق گزشتہ برس اس عرصے میں مالی

خسارہ جی ڈی پی کا 3.2فیصد یعنی 1430ارب روپے تھا۔سرمایہ کاری میں 29.9فیصد کمی ہوئی، ترسیلات زر 24.1، درآمدات 8.6،ایف بی آرریونیو 6فیصدبڑھا ، برآمدات میں 2.3فیصد کمی ،رواں برس جولائی تا فروری کے 8ماہ میں ترسیلات زر میں 24.1، درآمدات میں 8.6فیصد اضافہ ، برآمدات میں 2.3فیصد کمی ہوئی۔مجموعی سرمایہ کاری میں 29.9فیصد کمی جبکہ بیرونی سرمایہ کاری میں77.1فیصد کمی ہوئی ، جولائی تاجنوری کے سات ماہ میں ایف بی آر کے ریونیو میں 6فیصد اضافہ ، نا ن ٹیکس ریونیو میں 1.7فیصد کمی ہوئی ، زرعی قرضوں کی فراہمی میں 2.9فیصد اور نجی شعبوں کو قرضوں کی فراہمی میں 49.4فیصد اضافہ ہوا۔جولائی تا فروری کے 8ماہ کے دوران ملک میں اوسط مہنگائی کی شرح 8.3فیصد رہی ، وزارت خزانہ کی جانب سے مارچ 2021 کیلئے جاری کردہ اقتصادی اپ ڈیٹ کے مطابق جولائی سے فروری 2021 تک کی مدت میں ترسیلات زرمیں مجموعی طورپر24.1 فیصداضافہ ہواہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…