بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

سمندری ٹریفک جام ہو کر رہ گئی، مصر نے نہر سویز بند کر دی، ایشیا میں تیل کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ

datetime 26  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، قاہرہ(این این آئی)پھنسنے کے باعث پانی کے ذریعے یورپ سے ایشیا سامان پہنچانے کا راستہ بند ہونے سے مشکلات کھڑی ہو گئی ہیں اور کئی بحری جہاز راستے میں ہی رک گئے ۔نہر سوئز میں بحری جہاز پھنسنے کے بعد آئل ٹینکرز کے شپنگ ریٹس دگنے کر دئیے گئے ہیں اور 30 سے زیادہ آئل ٹینکرز راستے میں ہی پھنسے

ہونے سے ایشیا میں تیل کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کا رخ موڑ کر نہر میں راستہ بنانے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔خیال رہے کہ ریت کے طوفان کے باعث چند روز قبل 1300 فٹ طویل بحری جہاز نہر سوئز میں پھنس گیا تھا۔سویز نہر کو روکنے والے ایک بڑے کنٹینر جہاز کے مالکان نے کہا ہے کہ انہیں اسے دوبارہ تیرانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے مصر کی مصروف ترین شپنگ لینز میں سے ایک عارضی طور پر بند ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریسکیو ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ بندش چند دنوں یا ہفتوں تک بھی جاری رہ سکتی ہے جس سے ممکنہ طور پر عالمی سطح پر سپلائی نیٹ ورک کو ایک دھچکا لگے گا اور کاروباروں کو افریقہ کے جنوبی سرے کے آس پاس کارگو جہازوں کو بھیجنا پڑے گا۔ایک بڑے آپریٹر ہپگ لائیڈ نے بتایا کہ اس کے 5 جہاز کو روکا گیا ہے اوروہ اب ممکنہ دوسرا مقام ڈھونڈ رہے ہیں۔مصر کی سوئز نہر اتھارٹی (ایس سی اے)نے کہا کہ وہ ایم وی ایور گیون، جو 1300 فٹ لمبا جہاز ہے اور منگل کے روز ریت کے طوفان میں پھنس گیا تھا کو نکالنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں جس کے لیے ٹگ بوٹس، ڈریجرز اور بھاری مشینریز تعینات کردی ہیں تاہم اب تک جہاز ہلا تک نہیں۔ڈچ ادارے سمِٹ سیلویج کے

سربراہ پیٹر برڈوسکی جو اس سے قبل اطالوی کروز جہاز کوسٹا کونکورڈیا اور ڈوبے ہوئے روسی جوہری سب میرین کرسک پر کام کرچکے تھے، نے کہا کہ یہ واقعی ساحل سمندر کی ایک بھاری وہیل ہے۔اس کی اصل کمپنی بوسکالیس کے سی ای او برڈوسکی نے بتایا کہ ریسکیو کمپنی ایک ٹیم کو سائٹ پر تعینات کررہی ہے تاکہ اس بات کا جائزہ لیا جاسکے کہ پاناما کے جھنڈے والے جہاز کو اتارنے کے لیے کیا کیا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم دیکھ

رہے ہیں کہ اس میں کتنا تیل ہے، کتنا پانی ہے، یہ ایک پیچیدہ حساب کتاب ہے، میں قیاس آرائی میں نہیں جانا چاہتا تاہم اس میں دن یا ہفتوں لگ سکتے ہیں۔پلانٹ لیبز انکارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ سیٹلائٹ تصاویر میں نام نہاد میگاشپ کو دکھایا گیا ہے جو فٹ بال کے چار میدانوں سے لمبا ہے اور پوری نہر پر ترچھا کھڑا ہے۔بحیرہ روم اور بحر احمر اور نہر میں جہاں بحری جہاز انتظار میں ہیں وہیں ایس سی اے نے اعلان کیا کہ آبی گزرگاہ پر ‘عارضی طور پر نیویگیشن معطل کردی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…