جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

گوشت ،انڈے سبزیاں ،فروٹ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں،محافظ ہی لٹیروں کے سر پرست بن گئے

datetime 26  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گگو منڈی(آن لائن )محافظ ہی لٹیروں کے سر پرست بن گئے گراں فروشوں کے خلاف مجاز اتھارٹی کا کاروائی سے انکار گوشت ،انڈے سبزیاں ،فروٹ کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔  گگو منڈی میں بڑا گوشت مقررہ ریٹ 380روپے فی کلو کی بجائے 450روپے فی کلو چھوٹا گوشت 680روپے کی بجائے ایک ہزار روپے فی کلو دودھ70روپے کی بجائے 90روپے کلو مرغی کا گوشت 330روپے کلو سبزیاں اور پھل دکاندار من مانے نرخوں پر فروخت کر رہے ہیں جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں نے آ نکھیں بند کر رکھیں ہیں جس کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیں

مقامی شہری شفیق احمد کے مطابق اس نے دو ہفتہ قبل مقامی نائب تحصیل دار /پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو تحریری درخواست میں گراں فروشوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کاروائی کی استدعا کی لیکن آج تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی جب اس نے دوبارہ نائب تحصیل دار آفس سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا اس کام کے لیے صاحب کے پاس وقت نہیں ہے شہریوں کاشف ندیم کیانی ،اعجاز سیکرٹری ،محمد اعجاز ،محمد عباس ،محمد فاروق اور دیگر نے سوال کیا ہے کہ اگر پرائس کنٹرول کے ذمہ دار ہی گراں فروشوں کو کھل کھیلنے کی اجازت دیں تو ہم کس سے فریاد کریں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…