اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)سول ایوی ایشن نے اندرون ملک پروازوں میں کھانےکے بعد پانی کی سروس پر بھی پابندی عائد کر دی۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر سی اے اے نے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ اندرون ملک پروازوں میں کھانے کے
بعد پانی کی سروس پربھی پابندی ہو گی۔دوسری جانبکوئٹہ میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کوئٹہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز کا ٹیک آف سے پہلے رن وے پر ایمرجنسی دروازہ کھل گیا۔ذرائع کے مطابق طیارے کے کپتان نے مسافروں کی چیخ و پکار کے بعد جہاز کو رن وے پر ہی روک لیا۔طیارے سے مسافروں کو اتار کر آدھے گھنٹے تک رن وے پر کھڑا رکھا گیا بعد میں لاؤنج لے جایا گیا۔ذرائع کے مطابق مسافروں کو دو گھنٹے انتظار کرانے کے بعد پرواز پی کے 505 منسوخ کردی گئی۔