ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

پی ٹی اے کی پالیسی ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں کے موبائل فون بند

datetime 23  مارچ‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)پی ٹی اے نے کورونا کے باعث پاکستان میں رہنے پر مجبور ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں کے موبائل فون ٹیکس ادا نہ کرنے پر بند کردیئے ہیں۔گزشتہ سال نومبر، دسمبر اور جنوری میں پاکستان آنے والوں میں سے تقریبا

50ہزار افراد امریکا، برطانیہ، کینیڈا، یورپی ممالک اورجنوبی کوریا سے پروازیں معطل ہونے کے باعث یہاں پھنسے ہوئے ہیں اور مختلف ایئر لائنز کی جانب سے انہیں بار بار نئی تاریخ دی جا رہی ہے۔ کورونا کی تیسری لہر نے ان کی واپسی کو ناممکن بنا دیا ہے۔تاہم جن مسافروں کو پاکستان میں60 دن ہوچکے ہیں ان کے موبائل فون بند کردیے گئے ہیں کیونکہ پی ٹی اے کی پالیسی ہے کہ بیرون ملک سے آنے والا موبائل فون60دن استعمال کرنے کے بعد ٹیکس ادا نہ کرنے پر بند کردیا جاتا ہے ۔بیرون ملک سے آئے پاکستانی زیادہ تر مہنگا موبائل فون استعمال کرتے ہیں جن پر کم ازکم ٹیکس 30 سے 40 ہزار فی موبائل ہے۔ انتظار کی سولی پر لٹکے ان مسافروں کے موبائل فون بند کرکے انھیں ذہنی اذیت دینے کا نیا سامان مہیا کردیاگیا ہے۔ پاکستانیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پالیسی کو تبدیل کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…