کراچی (آن لائن)عالمی مارکیٹ میں 10ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت گھٹ کر 1735ڈالر ہو گئی جس کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ۔آل پاکستان سپیرم کونسل جیولر زایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو
700روپے کی کمی سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ7ہزار300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 601روپے کی کمی سے 91ہزار 992روپے پر آ گئی ۔۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے اختتام پر صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں خالص سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 7 ہزار 600 روپے فی تولہ جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 98 ہزار 633 روپے فی تولہ کی سطح پر دیکھنے میں آئی۔