منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹویوٹا کرولا اور ہونڈا سوک کے مقابلے میں حیرت انگیز خصوصیات کی حامل نئی گاڑی پاکستان میں پیش

datetime 22  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ہنڈائی نشاط موٹرز کی نئی سیڈان گاڑی ایلنٹرا کو پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 6 جنریشن ایلنٹرا کو آن لائن ایونٹ کے دوران پیش کیا گیا جو ٹویوٹا کرولا اور ہونڈا سوک کو ٹکر دے گی اس گاڑی کو پاکستان میں ہی اسمبل کیا گیا ہے اور کمپنی کے مطابق یہ اس کلاس کی پہلی

گاڑی ہے جس میں 2.0 لیٹر پٹرول انجن موجود ہے۔یہ 4 سلنڈر انجن ہے جس میں 6 اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن، 154 ہارس پاور اور 195 ٹورکیو جیسے فیچرز موجود ہیں۔گاڑی کا ڈیزائن کرولا اور سوک سے کافی مختلف محسوس ہوتا ہے جس میں ڈائنامک ایل ای ڈی کواڈ پراجیکٹرز ہیڈلیمپس کا حصہ ہیں،دن کے وقت چلانے کے لیے تکونی ڈیزائن کی لائٹس اس کے نیچے موجود ہیں۔گاڑی میں چاروں پہیوں کے لیے وینٹی لیٹڈ ڈسک بریکس اینٹی لاک بریکنگ سسٹم، الیکٹرونک فورس ڈسٹری بیوشن اور بریک اسسٹ ٹیکنالوجی کے ساتھ دی گئی ہیں۔کمپنی کے مطابق گاڑی 4 ڈرائیو موڈز یعنی ایکو، اسپورٹ، اسمارٹ اور نارمل موجود ہیں۔مسافروں کے تحفظ کیلئے الیکٹرونک اسٹیبلیٹی کنٹرول، 2 فرنٹ ایئربیگز، ٹریکشن کنٹرول، ہل اسٹارٹ اسسٹ بیک اپ کیمرا اور چائلڈ سیٹ اینکرز جیسے فیچرز گاڑی کا حصہ ہیں۔اسی طرح 7 انچ کی ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم، 6 اسپیکر اسٹیریو، انسٹرومنٹ پینل کا 4.2 انچ ٹی ایف ٹی ڈسپلے، اسٹیئرنگ وہیل آڈیو کنٹرولز، وائس کمانڈ، سینٹرل لاکنگ ود اسپیڈ سنسنگ ڈور لاک، کی لیس انٹری، پش اسٹارٹ ignition۔ وائرلیس چارجر، ڈوئل زون کلائمٹ کنٹرول، پاور ونڈوز، رین سنسنگ وائپس، آٹو ڈی فوگر اور کروز کنٹرول دیگر نمایاں فیچرز ہیں۔ گاڑی کا ایک ہی ورڑن پاکستان میں دستیاب ہوگا جس کی قیقمت 40 لاکھ 49 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔گاڑی میں دلچسپی رکھنے والے افراد 22 مارچ سے اسے بک کراسکتے ہیں جبکہ کمپنی کی جانب سے ٹیسٹ ڈرائیو کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…