لاہور(این این آئی) پنجاب میں لاک ڈائون کے دوران مارکیٹیں بند رکھنے کے شیڈول میں تبدیلیاں کرتے ہوئے 7 اضلاع میں اتوار کے روز کاروباری سرگرمیاں کھلی رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں لاک ڈائون کے دوران مارکیٹیں بند رکھنے کے شیڈول میں
تبدیلیاں کردی گئیں اور مزید 7 اضلاع میں اتوار کے روز کاروباری سرگرمیاں کھلی رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔اضلاع میں گجرات، بھکر، میانوالی، منڈی بہاالدین،فیصل آباد،ٹوبہ اور ملتان شامل ہیں ، متعلقہ اضلاع کو اتوار کی بجائے جمعہ ہفتہ مارکیٹیں بند رکھنے کا کہا گیا ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ متعلقہ اضلاع میں مارکیٹیں شام6بجے ہی بند ہوں گی جبکہ راولپنڈی، جہلم،شیخوپورہ، چنیوٹ ، خانیوال اور ڈی جی خان میں اتوارکوکاروبارکھلی رکھنے کی اجازت دی جاچکی ہے۔یاد رہے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پنجاب میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح بڑھ رہی ہے، جس کے پیش نظر حکومت نیاسمارٹ لاک ڈائون لگاکرپابندیاں بڑھائی ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لاہورمیں مثبت کیسزکی تعداد12فیصدتک پہنچ چکی ہے، شہریوں سیدرخواست ہے، بزرگ شہریوں کوویکسین لگوائیں، شہریوں کو ماسک پہن کر سب کو بچانا ہوگا۔