کراچی(این این آئی)مرغی کے بعد گائے کے گوشت کی قیمت بھی 50 روپے فی کلو بڑھا دی گئی۔چیئرمین میٹ مرچنٹس ایسو سی ایشن ندیم قریشی کے مطابق سپلائی کم ہے اور مال ایکسپورٹ ہو رہا ہے، ایکسپورٹرز مویشی پالنے کے بجائے مقامی منڈی سے خریداری کر رہے ہیں جو گوشت کی قیمت میں اضافے کی وجہ بنا۔دوسری جانب
دکانداروں کا کہنا ہے کہ گائے کے گوشت کی قیمت میں اضافہ عید قرباں کی خریداری کے سبب بھی ہوا۔صارفین کے مطابق ہر چیز کی قیمت کو آگ لگ گئی ہے، پہلے مرغی اور اب گائے کے گوشت کی قیمت بڑھا دی گئی ہے، گائے کا ہڈی والا گوشت 700 روپے اور بغیر ہڈی کا 750 روپے فی کلو مل رہا ہے۔رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا۔ شہر قائد میں ماہ مقدس کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا۔ کراچی میں ٹماٹر ایک بار پھر 100 روپے کلو تک پہنچ گیا جبکہ آ لو اور پیاز کی قیمت بھی 30 روپے کلو سے 50 روپے کلو پر پہنچ گئی۔مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور مرغی کا گوشت 350 روپے کلو سے بڑھ کر 370 روپے کلو پر پہنچ چکا ہے۔ چیئرمین میٹ مرچنٹس ایسو سی ایشن ندیم قریشی کا کہنا ہے کہ سپلائی کم ہے اور مال ایکسپورٹ ہو رہا ہے، ایکسپورٹرز مویشی پالنے کے بجائے مقامی منڈی سے خریداری کر رہے ہیں جو گوشت کی قیمت میں اضافے کی وجہ بنا۔ دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ گائے کے گوشت کی قیمت میں اضافہ عید قرباں کی خریداری کے سبب بھی ہوا۔ کراچی میں پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ایک درجن کیلے کی قیمت 100 روپے اور سیب 200 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔