اسلام آباد/لاہور( این این آئی)حکومت نے گیس صارفین پر 105 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کر دیں، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن نے گیس 97 فیصد تک مہنگی کرنے کی سفارش کر دی۔ اوگرا کے مطابق گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست
آئندہ مالی سال کیلئے کی گئی، سوئی سدرن کی قیمت میں 109 روپے 78 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی گئی ہے جس کے بعد سوئی سدرن کے نرخ 778.59 روپے سے بڑھ کر 888.37 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو جائیں گے۔ سوئی سدرن کی جانب سے فروری میں ایک ترمیمی درخواست دائر کی گئی جس میں ریو نیو ریکوائرمنٹ کوٹرانسمیشن،ڈسٹری بیوشناورسیلزسے الگ کیا گیا ۔سوئی ناردرن نے 857 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی ہے۔ سوئی ناردرن کی موجودہ قیمت 881.40 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے، گیس کمپنیوں کی درخواستوں پر سماعت کے بعد قیمت میں اضافے کا حتمی فیصلہ ہو گا۔