فیصل آباد(آن لائن)رمضان المبارک سے پہلے اچانک ٹماٹر کی قیمتوں کو پر لگ گئے اور ٹماٹر تقریبا 8روپے فی کلو مہنگا کر دیا گیا۔رمضان شروع ہونے سے قبل ہی آلو اور پیاز کی قیمتیں بھی بڑھنے لگیں جبکہ گھی چینی، دال ماش اور انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق کیلے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے اور کیلے 100 سے 130 روپے درجن تک فروخت کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ میں 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور 9اشیا کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری میں مہنگائی میں 7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ رواں مالی سال معاشی نمو3 فیصد تک رہنے کے اندازے اور شرح سود 7 فیصد پر برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔