منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گھی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا

datetime 8  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)اوپن مارکیٹ میں پرچون سطح پر درجہ اول اور دوم کے گھی کی قیمت میں 5روپے اضافہ ہو گیا۔ درجہ اول کا گھی 5روپے اضافے سے270روپے جبکہ درجہ دوم گھی کی قیمت 5روپے اضافے سے255روپے فی کلو کی سطح پر پہنچ گئی۔واضح رہے کہ مارچ 2020کے مقابلے میں مارچ2021کے دوران

ماہانہ 18ہزار سے لیکر 45ہزار تک کی آمدن رکھنے والے پانچ انکم گروپوں کی قوت خرید متاثر ہوئی ہے، ان پانچ انکم گروپوں کی قوت خرید میں 12.83 سے لے کر 20.07 فیصد کمی واقع ہوئی ہے،پاکستان شماریات بیورو کی چار مارچ2021تک کی رپورٹ انتہائی اہم استعمال کی 50 اشیا کی قیمتوں میں ہونے والے اضافہ کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ ماہانہ17ہزار732روپے کی آمدن رکھنے والے ملک کے شہریوں کو عام استعمال کی اشیا جو پچھلے سال 132روپے میں دستیاب تھیں اب 160روپے میں مل رہی ہیں۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی نئی لہر تشویش ناک ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ حکومت کی ساری توجہ اپنی حکومت بچانے پر ہے، عوامی مسائل گھمبیر ہوتے جا رہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی معاشی ٹیم دو ماہ سے الیکشن میں مصروف رہی، مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح 14.95 فی صد پر پہنچ گئی ہے، تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ مہنگائی کا سبب بن رہا۔ انہوں نے کہاکہ چینی کی قیمت ایک بار پھر 110 روپے کلو ہو گئی ہے، کیا وزیراعظم ایک بار پھر نوٹس لینگے؟۔ شیری رحمن نے کہاکہ وزیراعظم اور وزراء ابھی بھی مہناگئی کم ہونے کا دعوہ کر رہے، دودھ، مرغی اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، غریب اور متوسط طبقے کو دسترخوان پر دال بھی میسر نہیں، عوام کی قوت خرید ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم دعوہ کرتے ہیں کہ کوئی بھوکا نہیں سوتا،حکومت کرسی بچانے کے بجائے مہنگائی پر دھیان دے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…