کراچی (این این آئی)مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کو دباوٗ کا سامنا کرنا پڑا اور 30پیسے کے اضافے سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 160.50روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔فوریکس ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روزمنگل کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کے اضافے سے 160.10روپے سے بڑھ کر160.30روپے اور
قیمت فروخت25پیسے کے اضافے سے 160.15روپے سے بڑھ کر160.40روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کے اضافے سے159.90روپے سے بڑھ کر160.10روپے اور قیمت فروخت30پیسے کے اضافے سے160.20روپے سے بڑھ کر160.50روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید195روپے مستحکم رہی اور قیمت فروخت196.50روپے سے بڑھ کر196.80روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈٖ کی قیمت خرید217.30روپے سے گھٹ کر216روپے اور قیمت فروخت219روپے سے گھٹ کر218روپے ہوگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید400روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 16ہزارروپے کی سطح پر پہنچ گئی ۔صراف اینڈ جیولر ز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت15ڈالرکے اضافے سے1948 ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی مارکیٹوں میں سونے کی ایک تولہ سونے کی قیمت400روپے کے اضافے سے بڑھ کر1لاکھ16ہزارروپے اور دس گرام سونے کی قیمت343روپے کے اضافے سے99451روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت1400روپے ہوگئی۔