جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

لاہور میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور قتل

datetime 5  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)لاہور میں نجی کمپنی کیلئے آن لائن ٹیکسی چلانے والے ڈرائیور کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق لاہور میں آن لائن ٹیکسی سروس کیلئے کام کرنے والے 26 سالہ نوجوان ڈرائیور کو قتل کردیا گیا۔اہل خانہ کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق نوجوان کو

پہلے اغوا کیا گیا اور بعد ازاں قتل کرکے لاش لاہور کے علاقے ساندہ میں پھینک دی گئی۔پولیس کے مطابق حاصل شدہ ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ 26 سالہ نوجوان ڈرائیور نے گزشتہ رات 4 جنوری کو لاہور کے علاقے شالیمار سے کسی کسٹمر کی درخواست پر اپنی ٹیکسی بک کی تھی، تاہم چند گھنٹوں بعد لاش ساندہ کے علاقے سے ملی۔قانون نافذ کرنے والے حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان مقتول کی گاڑی، موبائل اور رقم بھی ساتھ لے گئے۔ تاہم مکمل تفتیش کے بعد ہی تمام حقائق سامنے آئیں گے۔مقتول کے ورثا نے شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان کو ڈکیتی کے دوران قتل کیا گیا۔ مقتول شادی شدہ اور 2 سالہ بیٹی کا باپ تھا۔اہل خانہ کی مدعیت میں ابتدا میں اغوا کا مقدمہ تھانہ شالیمار میں درج کیا گیا تھا، جس کے بعد اسی مقدمے میں قتل کی دفعات بھی شامل کرلی گئی ہیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…