جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

چار دن کی چاندنی، پھر اندھیری رات‎ چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کس وجہ سے ہو رہا ہے؟ حیران کن انکشاف

datetime 5  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ملک کےمختلف شہروں میں چینی کی قیمت 85سے 95روپے تک جاپہنچی ، فیصل آباد ، کراچی اور ملتان سمیت مختلف شہروں میں چینی 100روپے کلو فروخت جاری ۔ ذرائع نے کہا ہے کہ یکم جنوری میں ایف بی آر کی جانب سے ایس آر اوکے نفاذ سے ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹ کی وجہ سے چینی کی قیمت میں اضافہ سبب بن رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد کے جڑواں شہروں سمیت ملک بھر کے بیشتر شہروں میں چینی کی قیمت بے قابو ہو گئی ہے ۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق دسمبر کے درمیان میں 70روپے کلو ایکس ملز ریٹ والی چینی پیر 4جنوری کوساڑھے 84روپے فی کلو ایکس ملز قیمت پر پہنچ گئی۔ خوردہ فروش 90روپے کلو چینی فروخت کر رہے ہیں۔ جبکہ کراچی میں ہول سیل بازار میں چینی کی قیمت 83 روپے کلو ہے اور شہر میں 2 دن میں چینی کی قیمت 5 روپے فی کلو بڑھی ہے جس کے بعد 100 کلو چینی کی بوری کی قیمت 8300 روپے کی ہو گئی ہےجبکہ خیبر پختونخواہ میں شوگر مالکان کی جانب سے چینی کے ایکس ملز ریٹ بڑھا کر ساڑھے 84روپے فی کلو کر دیئے ہیں۔کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں اضافہ سامنے آیا جہاں چینی کی فی کلوقیمت 85 روپے سے بڑھ کر 90 روپے ہوگئی ہے۔اس طرح لاہور سمیت پنجاب بھر میں چینی ایک مرتبہ پھر مہنگی ہو کر 90 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے۔دوسری جانب چینی مافیا نے ایک بار پھر چینی بحران پیدا کرنے کی ٹھان لی دو ہفتوں کے دوران چینی کی ایکس مل ریٹ میں 11 روپے کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے پچھلے 15 دن کے دوران ایکس مل ریٹ 70 روپے کلو تھاجو 81 روپے کلوکردیاگیا ہے گلی محلوں میں فی کلو چینی کے ریٹ 90 روپے کلو تک جا پہنچے ہیں اس طرح ایک عام آدمی 72 روپے کلو والی چینی 90 روپے کلو میں خریدنے پر مجبور ہے اور آنیوالے دنوں میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی نوید سنا دی گئی ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپنی ٹیم کو چینی فی کلو کمی پر مبارکباد پیش کی تھی اور کہا تھا کہ ہماری حکومت کی بڑی کامیابی ہے ۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…