جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرشنگ سیزن اور امپورٹ کے باوجود چینی کی قیمت 100روپے کلو کراس کر گئی ‎

datetime 5  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )سال 2021ء کا آغاز عوام پر بھاری ثابت ہونے لگا ، پاکستانی عوام پر چینی کی بڑھتی قیمت کا بوجھ ڈال دیا گیا ۔ ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت 100روپے فی کلو تک جا پہنچی ۔ جبکہ مختلف شہروں میں چینی 85سے 90روپے فی کلوفروخت جارہی ہے ۔ نجی ٹی وی رپورٹس کے مطابق دسمبر کے وسط میں 2800روپے من والی چینی 18دن بعد

ہی 580روپے مہنگی ہو کر 3380روپے تک چلی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد کے جڑواں شہروں میں چینی کی قیمتیں بے لگام ہو گئیں۔ وسط دسمبر میں 70روپے کلو ایکس ملز ریٹ والی چینی پیر 4جنوری کوساڑھے 84روپے فی کلو ایکس ملز قیمت پر پہنچ گئی۔ خوردہ فروش 90روپے کلو چینی فروخت کر رہے ہیں۔ شوگر ملز مالکان نے خیبر پختونخوا میں چینی کے ایکس ملز ریٹ بڑھا کر ساڑھے 84روپے فی کلو کر دیئے ہیں۔ سنٹرل پنجاب میں 84روپے کلو جنوبی پنجاب میں 83 سندھ میں ساڑھے 82روپے کلو ایکس ملز ریٹ پیر 4جنوری کو کر دیئے گئے۔انکشاف کیا گیا ہے کہ یکم جنوری 2021 ءسے ایف بی آر کی جانب سے ایس آر او کے نفاذ کی وجہ سے ذخیرہ اندوزی اور بلیک پر چینی کی فروخت کا سبب بن رہا ہے ۔ چینی کی بڑھتی قیمت پر عوام کا شدید ردعمل بھی دیکھنے میں آرہا ہے کہا جارہا ہے کہ چینی مافیاز نے حکومتی احکامات کو بھی ہوا اڑا دیا ہے ۔ دوسری جانب چینی مافیا نے ایک بار پھر چینی بحران پیدا کرنے کی ٹھان لی دو ہفتوں کے دوران چینی کی ایکس مل ریٹ میں 11 روپے کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے پچھلے 15 دن کے دوران ایکس مل ریٹ 70 روپے کلو تھاجو 81 روپے کلوکردیاگیا ہے گلی محلوں میں فی کلو چینی کے ریٹ 90 روپے کلو تک جا پہنچے ہیں اس طرح ایک عام آدمی 72 روپے کلو والی چینی 90 روپے کلو میں خریدنے پر مجبور ہے اور آنیوالے دنوں میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی نوید سنا دی گئی ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…