جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

سول ایو ی ایشن نے سفری پابندیوں میں توسیع کر دی نیا ہدایت نامہ بھی جاری

datetime 5  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے  نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر تے ہو ئے  سفری  پابندیوں میں  31 جنوری 2021 تک توسیع کر دی  ۔نوٹیفکیشن کے مطابق برطانیہ اور افریقہ سے پاکستان آنے والے مسافروں پر پابندی کا اطلاق ہو گا۔برطانیہ اور ساؤتھ افریقہ میں مقیم قلیل مدتی ویزہ والے پاکستانیوں کو سفر کرنے کی اجازت ہو گی۔ دوہری شہریت کے حامل مسافروں نائیکوپ،

پی او سی کارڈ ہولڈرز اور ورک ویزہ والے بھی پاکستان کا سفر کرسکیں گے۔برطانیہ سے آنے والے مسافروں کو سفر سے72 گھنٹے قبل کووونا ٹیسٹ لازمی کروانا ہو گا۔ پاکستان پہنچنے پر مسافروں کا فوری کووونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔رپورٹ منفی آنے کی صورت میں مسافروں کو پانچ دن قرنطینہ میں گزارنا ہوں گیے۔ برطانیہ اور افریقہ کے سفارتکاروں اور انکی فیملیز کو پاکستان سفر کرنے کی خصوصی اجازت دی گئی۔سفارتکاروں کو بھی سفر سے 72 گھنٹے قبل کروونا ٹیسٹ لازمی ہو گا۔ پاکستان پہنچنے پرسفارتکاروں اور انکی فیملیز کا دوبارہ ٹیسٹ کیے جائیں گیے۔سفارتکاروں کو ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب مقرر کردہ ہدایت کے مطابق قرنطینہ کرنا ہو گا۔سی اے اے نے اس ضمن میں مختلف ممالک کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا ہے۔ کیٹگری اے میں شامل 24 ممالک سے آنے والے مسافروں کو ملک میں داخلے کے لیے کورونا ٹیسٹ سے استشنیٰ دیا گیا ہے۔جن ممالک سے آنے والے مسافروں کو پاکستان کا سفر کرنے سے قبل کورونا کی منفی رپورٹ لازمی دینا ہو گی ان میں متحدہ عرب امارات اور برطانیہ بھی شامل ہیں۔سعودی عرب، چین، آسٹریا، قازقستان، سنگاپور، آئرلینڈ، جنوبی کوریا، ناروے، نیوزی لینڈ اور مالدیپ سمیت دیگر 14 ممالک سے آنے والے مسافروں کو پاکستان داخلے سے قبل کورونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ قراردیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…