اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ہونڈا کمپنی کے بعد یاماہا نے بھی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا

datetime 4  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی یاماہا نے بھی تمام موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 6000 روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کے باعث وائی بی آر 125 جی کی قیمت ایک لاکھ 90 ہزار روپے ہوگی،نئی قیمتوں کا اطلاق 7جنوری سے ہوگا۔ نئی قیمتوں کے

اطلاق کے بعد یاماہا YB125Z کی قیمت ایک لاکھ 63 ہزار روپے، YB125Z DXکی قیمت ایک لاکھ 75 ہزار 500 جبکہ وائی بی آر 125 کی قیمت 181000 روپے ہوگی۔یاماہا نے پچھلی مرتبہ اکتوبر 2020 میں اپنی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔موٹرسائیکل ڈیلر اور آل پاکستان موٹرسائیکل اسمبلرز کے چیئرمین صابر شیخ کا کہنا ہے کہ دیگر برانڈز بھی اپنی موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کریں گے۔جب سے لاک ڈائون کے بعد معیشت کھل گئی ہے پاکسان میں موٹرسائیکلوں کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ صابر شیخ نے کہا کہ صنعت کو سپلائی کا مسئلہ درپیش ہے۔ کرونا وائرس کے آغاز سے ہی اسپیئر پارٹس اور خام مال کی سپلائی متاثر ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے نومبر 2019 میں چین میں موٹر سائیکل کی پیداوار بند ہوگئی اور پھر مارچ، اپریل اور مئی کے دوران پاکستان میں صعنت بند ہوگئی۔ جون کے بعد سے موٹرسائیکل کی فروخت میں غیر معمولی اور غیر متوقع اضافہ ہوا۔چین پاکستان میں خام مال اور موٹرسائیکلوں کے بنیادی پارٹس سپلائی کرتا ہے۔ صابر شیخ کے مطابق یہاں تک کہ وہ لوگ جن کے پاس تین ماہ کا اضافی اسٹاک ہوتا تھا اب وہ بھی خالی ہاتھ بیٹھے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…