لاہور ، اسلام آباد(آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک) رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شہر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز لاہور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 1 ہزار 50 روپے فی تولہ اضافہ
کردیا گیا۔ جس کے بعد صرافہ بازاروں میں 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 15 ہزار 4 سو روپے فی تولہ جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 5 ہزار 783 روپے فی تولہ کی سطح پر دیکھنے میں آئی۔دوسری جانب سا ل 2021کے پہلے کاروباری روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مزیدبڑھ گئی ، سٹیٹ بینک کے ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 31دسمبر2020 کو انٹربینک مارکیٹ میں جب کاروبار بند ہوا توڈالرکی قیمت 159.83روپے پررہی جبکہ آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 159.98روپے پرآ گئی ۔ اس طرح ڈالر کی قیمت 15پیسے بڑھ گئی ۔