لاہور(این این آئی) قومی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 15اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ، 10 میں کمی اور 21 اشیا ء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح 6.13فیصدرہی۔
ادارہ شماریات کے مطابق 15اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ،10میں کمی جبکہ 21میں استحکام رہا،دسمبر کے آخری ہفتے میں مہنگائی کی شرح سال کی کم ترین سطح پر آئی، گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں مہنگائی میں.69فیصد کمی واقع ہوئی۔درآمدی چینی آنے اور کرشنگ سیزن کے باوجود چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 94 پیسے کا اضافے کے بعد ملک میں فی کلو چینی اوسطاً 85 سے 90 روپے کلو تک میں فروخت ہورہی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق دال ماش کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 76 پیسے کا اضافہ ہوا، دال مونگ ایک روپے 7 پیسے مہنگی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت225 روہے 56 پیسے فی کلورہی۔