کراچی(این این آئی)سال 2020 کے دوران کورونا وائرس کی وبا اور معاشی صورتحال میں متعدد مشکلات کے باوجوداسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی مجموعی طور پر بہتر رہی،اس دوران 100انڈیکس میں 3020پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ سرمائے کی مالیت میں 2 کھرب 23 ارب 55 کروڑ روپے
سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 1768 پوائنٹس کے اضافے سے 29011 پوائنٹس کی سطح سے بلند ہو کر 30779 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا، تاہم کے ایس ای 30 انڈیکس 476 پوائنٹس کی کمی سے 18656پوائنٹس سے گھٹ کر 18180 پوائنٹس کی سطح تک آ گیا۔سال2020کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں سرمائے کی مجموعی مالیت دو کھرب 23 ارب55کروڑ روپے سے زائد اضافے سے 78 کھرب11ارب روپے کی سطح سے بڑھ کر 80 کھرب 35ارب روپے کی سطح پر جا پہنچی جب کہ کاروباری حجم 40کروڑ سے زائد حصص کے اضافے سے 17کروڑ71لاکھ حصص سے بڑھ کر 57 کروڑ 82 لاکھ حصص کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔