اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

اندرون و بیرون ملک پروازوں سے متعلق نئے ایس اوپیز جاری

datetime 2  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)نے اندرون وبیرون ملک پروازوں سے متعلق نئی ایس او پیز جاری کر دیے ہیں۔ سی اے اے کی جانب سے نئے ایس او پیز 31 مارچ 2021 تک نافذ العمل رہیں گے۔کیٹیگری اے میں شامل 24 ممالک کے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ رپورٹ سے مستثنیٰ ہونگے۔ کیٹیگری بی اور سی کے مسافروں کو سفر سے 96 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ

رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔کیٹیگری سی ممالک کے مسافروں کو پاکستان آمد پر ایک اور ٹیسٹ کرنا لازمی ہوگا۔ ایس او پیز کا اطلاق تمام چارٹرڈ پروازوں سمیت نجی طیاروں پر یکساں ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے تمام ایئرلائنز، ایئرکرافٹ آپریٹرز، گرانڈ ہینڈلنگ ایجنٹس ایس او پیز پرعمل کریں۔نئی ایس او پیز پر عمل کروانے تمام ملکی آپریشنل ایئرپورٹس منیجرزکی ذمہ داری ہوگی۔ ڈومیسٹک پروازوں پر اشیائے خورونوش کی فراہمی پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کے لیے ہر قسم کے پروٹوکول پر پابندی برقرار رہے گی۔ایس او پیز کے مطابق مسافروں کو صرف روانگی لانج کے سامنے ڈراپ کیا جا سکے گا۔ پرواز کی روانگی سے قبل طیاروں کو جراثیم کش سپرے سے ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔فضائی میزبان پی پی ای کٹس، سرجیکل ماسک اور دستانوں کا استعمال لازمی کریں گے۔ مسافروں کے طیارے میں داخلے سے قبل محکمہ صحت کے اہلکار مسافروں کو چیک کریں گے۔انٹرنیشنل پرواز کے مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پر کروانا متعلقہ ایئرلائن کی ذمہ داری ہوگی۔ طیاروں میں مسافروں کو سماجی فاصلے کے مطابق ایک سیٹ چھوڑ کر بٹھایا جائے گا۔سفر کرنے والے مسافروں کو کھانے کے علاوہ دوران پرواز سرجیکل ماسک لازمی پہننا ہوگا۔ واش روم استعمال کرنے کے بعد فضائی میزبان ڈس انفیکشن سپرے لازمی کرے گا، پاکستان آنے والے جہاز میں جراثیم کش سپرے کرنا لازمی ہوگا۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…