ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

2020کے دوران ڈالر اور سونا کتنا مہنگا ہوا؟ تفصیلات آگئیں

datetime 2  جنوری‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)سال2020کے دوران کورونا وائرس نے جہاں ملکی معیشت کو متاثر کیا وہیں شرح مبادلہ میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے غیریقینی صورتحال کا سامنا رہا۔سال کے دوران انٹربینک میں ڈالر5روپے14 پیسے مہنگا ہوا جبکہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 25 ہزار روپے سے زائدکا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق جنوری 2019 میں امریکی کرنسی کی قیمت 154 روپے 87 پیسے تھی۔

انٹربینک میں یورو 173 روپے 64 پیسے اور برطانوی پانڈ 204 روپے 73 پیسے سے زیادہ نہ تھا لیکن ملکی و عالمی حالات، کورونا کی وبا اور امریکی کرنسی کی طلب میں اضافے نے قیمت بڑھادی۔جون میں ڈالر 168 روپے کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا، ساتھ ہی دیگر کرنسیز کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ تاہم حکومت کے اقدامات، ڈالر کی بے جا خریداری اور ذخیرہ کرنے پر پابندی جیسے اقدامات نے مارکیٹ میں ڈالر کی فراہمی بڑھادی۔ ساتھ ہی دوست ملکوں اور عالمی اداروں کی جانب سے ڈالر کے انخلا، ترسیلات، برآمدات میں اضافے اور درامدات میں کمی سے توازن ادائیگی میں بھی بہتری آئی۔سال 2020 کے اختتام پرڈالر کی قیمت 160 روپے 28 پیسے ہوگئی۔ یورو 196 روپے 47 پیسے اور پانڈ 216 روپے 97 پیسے کا ہوگیا۔ادھر بلین مارکیٹ میں بھی پورے سال بھونچال کی صورتحال رہی، سونے کی قیمت میں اضافے نے سرمایہ کاروں کو تو فائدہ پہنچایا لیکن عام آدمی پریشان ہوگیا۔ 2020 کے آغاز پر 10 گرام سونا 75 ہزار 574 روپے کا تھا جو اب 21 ہزار 862 روپے اضافے سے 97 ہزار 436 روپے کا ہے۔ اسی طرح سونے کی فی تولہ قیمت 25 ہزار 500 روپے اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 650 روپے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…