اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گلف کے مشہور میگزین خلیج ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کی امیر ترین خواتین میں سے ایک جس کے اثاثوں کی مالیت 8ارب ڈالر ہے اس نے اپنے پاکستانی ڈرائیور سے شادی کرلی ہے،
ساہو بنت عبداللہ المحبوب نامی اس خاتون کے بارے میں کہا گیا ہے کہ مکہ اور مدینہ میں کئی ہوٹلز اور رہائشی بلڈنگز بھی اس کی ملکیت ہیں۔ جبکہ فرانس میں بزنس ٹاور سمیت دیگر ممالک میں بھی جائیدادیں موجود ہیں۔ ساہو کی اپنے مبینہ پاکستانی ڈرائیور کے ساتھ شادی کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ جس میں وہ ایک دوسرے کو محبت بھری نظروں سے دیکھ کر انگوٹھی پہناتے ہیں اور پھر اس کا خاوند اسے ازدواجی محبت سے سرشار ہو کر گلے لگا لیتا ہے۔ سعودی خاتون نے اپنے غیر ملکی ڈرائیور کے ساتھ کورونا کی وبا کے باعث سادہ سی تقریب منعقد کر کے شادی کی ہے۔تاہم اس خبر کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی۔ بہت سارے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس خاتون کا خاوند پاکستانی ڈرائیور نہیں بلکہ ایک عرب نوجوان ہے۔بعض لوگوں کی جانب سے یہ دعوے بھی کیے گئے ہیں کہ سعودی عرب کی امیر ترین خواتین میں ساہو بن عبداللہ المحبوب نامی کوئی خاتون شامل نہیں ہے۔واضح رہے کہ پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد سعودی عرب میں مقیم ہے جو وہاں مختلف شعبوں میں برسر روزگار ہیں لیکن ایک ارب پتی سعودی خاتون کی اپنے سے کم حیثیت والے شخص جو کہ ایک ٹیکسی ڈرائیور ہے، سے شادی واقعی ایک انوکھا واقعہ ہے، سوشل میڈیا پر اس شادی کے حوالے سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔
A Saudi billionaire girl Sahoo Bint Abdullah Al-Mahboub get married her Pakistani driver. She owns wealth of estimated 8 billion US Dollars including residential properties and hotels in Mecca and Medina, as well as assets in others countries. pic.twitter.com/tHlwmBIKaq
— Khaleej Mag (@KhaleejMag) January 1, 2021