اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر بینک مارکیٹ میںڈ الر سستا ہو گیا جبکہ سٹاک مارکیٹ میں سال کے آخر روز کاروبار میں اتار چڑھائو جاری ہے ، نجی ٹی وی کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں سال کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر 48 پیسے سستا ہو گیا ہے اور اس وقت 159 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔دوسری جانب
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھائو جاری ہے ۔کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 43 ہزار 694 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 43 ہزار 884 پوائنٹس پر پہنچ گیا، لیکن یہ تیزی زیادہ دیر تک قائم نہ رہی ، اس وقت انڈیکس 26 پوائنٹس کمی کے ساتھ 43 ہزار 720 پوائنٹس پر چل رہا ہے ۔