بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، سرمایہ کاری مالیت میں اربوں کا اضافہ

datetime 23  اکتوبر‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد تیزی غالب آگئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس 66.98پوائنٹس کے اضافے سے41266پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ54.47فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 18 ارب

91 کروڑ 94 لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت29.12فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی نظر آئی جس کے نتیجے میں تیزی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس41381پوائنٹس کی کی بلند سطح کو چھو گیاتاہم بعد ازاں ایف اے ٹی ایف کے جاری اجلاس کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں نے محتاط طر زعمل اپناتے ہوئے حصص فروخت کرنے شروع کردئے جس کے سبب مندی چھاگئی اور انڈیکس 41062پوائنٹس کی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آنے کے باعث تیزی لوٹ آئی اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس66.98پوائنٹس کے اضافے سے41266پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 18.10ائنٹس کے اضافے سے17381.28پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 72.05پوائنٹس کے اضافے سے29118.26پوائنٹس پربند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر402کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے219کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 172میں کمی اور11کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے کا مجموعی حجم75کھرب27ارب65کروڑ12لاکھ روپے سے بڑھ کر76

کھرب46ارب 57کروڑ6لاکھ روپے ہوگیا۔۔کا۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے سیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت56.32روپے کے اضافے سے 807روپے اورنیسلے پاکستان50روپے کے اضافے سے 6500روپے ہوگئی جب کہ گیٹرن انڈسٹریز کے حصص کی قیمت 52روپے کی کمی سے648روپے اورہینو موٹر17.43روپے کی کمی سے437.57روپے ہوگئی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…