جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

اسٹاک ایکسچینج نے سرمایہ کاروں کو کنگال کردیا ایک ہفتے میں اربوں روپے ڈوب گئے

datetime 27  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران مندی چھائی رہی جس کی بدولت سرمایہ کاروں کے 126 ارب روپے سے زائد  ڈوب گئے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے بھی مندی کے بادل چھائے رہے، ہفتے وار کاروبار

کے 4 سیشنز میں مندی اور ایک سیشن میں محدود تیزی رونما ہوئی۔ حکومت کی جانب سے 169 درآمدی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرکے صنعتوں کو سستاخام مال مہیاکرنیکا اقدام بھی اسٹاک مارکیٹ پر اثرانداز نہ ہوسکا بلکہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان محاذ آرائی، گزشتہ دوماہ میں بجٹ خسارہ 440ارب ڈالر تک پہنچنے، موسم سرما میں قدرتی گیس کے بحران کی شدت بڑھنے سے مقامی صنعتوں کی پیداواری سرگرمیاں اور برآمدات متاثر ہونے کی خبروں سے سرمایہ کاروں میں اعتماد کا فقدان رہا۔ ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کی دوسری لہر سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہونے کے خدشے نے بھی سرمایہ کاروں کو محتاط رکھا۔ہفتہ وار کاروبار کے دوران تسلسل سے مندی کے باعث انڈیکس کی42000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی گرگئی۔ مجموعی طور پر مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے ایک کھرب 26ارب 57کروڑ4لاکھ 75ہزار 227روپے ڈوب گئے۔ جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی گھٹ کر 78کھرب 18ارب 84 کروڑ 19 لاکھ 62 ہزار 837 روپے ہوگیا۔ہ

فتے وار کاروبار کے دوران انڈیکس کی بلند سطح 42553 پوائنٹس اور کم ترین سطح 41417 پوائنٹس رہی جبکہ 67.69ارب روپے مالیت کے 12.32 ارب شئیر کا کاروبار ہوا۔ ہفتے وار کاروبار میں 100 انڈیکس 803.53 پوائنٹس گھٹ کر 41701.23 پوائنٹس پربند ہوا جبکہ

کے ایس ای 30 انڈیکس 440.58 پوائنٹس گھٹ کر 17605.68 پوائنٹس پربند ہوا، کے ایم آئی 30 انڈیکس 1774.34 پوائنٹس گھٹ کر 66558.61 پوائنٹس پربند ہوا اور کے ایم آئی پی ایس ایکس انڈیکس 391.15 پوائنٹس گھٹ کر 29790.12 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…