ڈبل ڈیکر بس کے شیڈول میں نئے روٹ کا اضافہ

23  ستمبر‬‮  2020

لاہور (آن لائن) محکمہ سیاحت پنجاب کی جانب سے ڈبل ڈیکر بس کے شیڈول میں نئے روٹ کا اضافہ کر دیا گیا ہے، نئے روٹ کا باقاعدہ افتتاح 25 ستمبر بروز جمعہ کو کیا جائے گا۔ افتتاحی تقریب کا اہتمام ڈبل ڈیکر بس ہیڈ کوارٹر فٹ بال سٹیڈیم میں کیا جائے گا، تقریب میں

اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔ ڈبل ڈیکر بس شیڈول میں نئے روٹ شامل ہونے سے شہری دائی انگاہ، بدھو آوا اور شالامار باغ کی سیر سے لطف اندوز ہو سکیں گے، شاندار تقریب کے انعقاد کے لئے منیجر پنجاب اشفاق احمد ڈوگر کی طرف سے اپنی ٹیم کے ہمراہ تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا عمل تکمیل کے مراحل میں ہے اور جمعرات 24 ستمبر تک تمام تر تیاریاں مکمل کر لی جائیں گی۔ اس سلسلہ میں منیجر ڈبل ڈیکر بس پنجاب اشفاق احمد ڈوگر نے کہا ہے کہ کہ ڈبل ڈیکر بس شیڈول میں شالامار باغ کی شمولیت کے باعث محکمہ سیاحت پنجاب سیاحتی مشن میں ایک اور سنگ میل عبور کرنے جا رہا ہے۔ لاہور کی ثقافت کو اجاگر کرنے میں محکمہ سیاحت کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی سیاحت کے فروغ کی پالیسی میں ٹی ڈی سی پی کا کردار اہم ہے، محکمہ سیاحت پنجاب کے عملی اقدامات وزیراعظم عمران خان کے ویژن سیاحت کے فروغ کے عکاس ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…